Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

سُوال بھی نہ کرے کہ’’ آپ نے پیٹ بھر کر کھایا یا نہیں؟‘‘ کہ یہاں بھی جواباً جھوٹ کا اندیشہ ہے کہ عادتِ کم خوری یا پرہیزی یا کسی بھی مجبوری کے تحت کم کھانے کے باوُجُوداصرار وتکرارسے بچنے کیلئے مِہمان کو کہنا پڑ جائے کہ’’میں نے خوب ڈٹ کر کھایا ہے۔‘‘*میزبان کو چاہیے کہ مہمان سے وقتاً فوقتاً کہے کہ ’’اور کھاؤ‘‘ مگر اس پر اِصرار نہ کرے۔ (عالمگیری،۵/۳۴۴)کہیں اِصرار کی وجہ سے زیادہ نہ کھا جائے اور یہ اس کے لیے نقصان دہ ہو۔ *میزبان کو بالکل خاموش نہ رہنا چاہیے اور یہ بھی نہ کرنا چاہیے کہ کھانا رکھ کر غائب ہو جائے بلکہ وہاں حاضر رہے۔(عالمگیری،۵/۳۴۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*آبِ زم زم پیتے وقت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق آبِ زم زم پیتے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ  دُعایہ ہے:

اَللّٰہُمَّ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَ رِزْقًا  وَّاسِعًا وَ شِفَاءً مِّنْ کُلِّ دَآءٍ ۔

ترجَمہ: اے اللہ ! میں تجھ سے علمِ نافع کا،اور رزق کی کشادگی کا اور ہر بیماری سے شفا یابی کا سوال کرتا ہوں۔

(مدنی پنج سورہ، ص214)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)