Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat
پیارے اسلامی بھائیو! خواہشاتِ نفس کی پیروی سے بچنے اور سنتِ رسول کی اتباع کرنے کا ذہن پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ پر عمل کیجئے ۔ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 29 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے سنت کے مطابق کھانا کھایا اور کھانے سے پہلے اور بعد کی دعائیں پڑھیں؟اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے نا صرف ہم سنت کے مطابق کھانا کھانے والے بن جائیں گے بلکہ بھوک سے کم کھاکر اتباعِ خواہشات سے بچنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!مہمان نوازی کی سُنتیں اورآداب سننےکی سعادت حاصل کرتےہیں۔پہلے(3)فرامینِ مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے۔ (1) جوشخص (باوُجُودِقدرت) مہمان نوازی نہیں کرتا اُس میں بھلائی نہیں۔(مُسند احمد ،۶/ ۱۴۲،حدیث: ۱۷۴۲۴)