Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان سننے کی نیتیں

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

7 بکریوں والا کنواں

پیارے اسلامی بھائیو! بِئْرِ سَبَع (Be’er Sheva) ایک تاریخی شہر ہے۔ فلسطین کے قریب ہے۔ اب تو یہ بہت بڑا شہر بن گیا، پہلے کسی زمانے میں چھوٹا سا گاؤں ہوا کرتا تھا۔

عربی میں بِئْر کُنْویں کو کہتے ہیں اور سَبَع کا معنیٰ ہے: 7 (گنتی والا 7 جو 6 کے بعد آتا ہے)۔ اس مقام کو بِئْرِ سَبَع کیوں کہا جاتا ہے؟ اس بارے میں مختلف روایات ہیں۔ ایک روایت ہے کہ اللہ پاک کے نبی حضرت ابراہیم  عَلَیْہِ السَّلَام  کو جب آگ میں ڈالنے کا واقعہ پیش آیا، آگ آپ کے لئے گلزار بن گئی، اس واقعہ کے بعد آپ نے اپنے عَلاقے بابِل سے ہجرت کی اور مِصْر سے ہوتے ہوئے، اس جگہ پہنچے جسے اب بِئْرِ سَبَع کہتے ہیں۔ اس وقت حضرت ابراہیم  عَلَیْہِ السَّلَام  


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:81، حدیث:1284۔