Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ

(Childhood) میں دُودھ کی نعمت سے نوازا ،جوانی میں بھی وہی ہمارا رَبّ  ہمیں نوازے گا،بڑھاپے(Old Age) میں بھی وہی عطا فرمائے گا۔ اس لئے اللہ پاک پر بھروسہ رکھنا چاہئے،   اپنا یقین پختہ کرنا چاہئے، اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے:

وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗؕ- (پارہ:28،سورۂ طلاق:3)

ترجَمہ کنز الایمان:اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے۔

تَوَکُّل کے فضائل پر 2 احادیث

(1):مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عُمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے،اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا:اگر تم اللہ پاک پر اس طرح تَوَکُّل کرو جس طرح تَوَکُّل کرنے کا حق ہے تو تمہیں اس طرح رِزق دیا جائے گا جس طرح پرندوں(Birds) کو رِزق دیا جاتا ہے، وہ صبح کو بھوکے(Hungry) نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر آتے ہیں۔([1]) (2): صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے، نبیوں کے سلطان،سرورِ ذیشانصَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّمنےفرمایا:یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ اَقْوَامٌ اَفْئِدَتُہُمْ مِثْلُ اَفْئِدَۃِ الطَّیْرِیعنی جنت میں کچھ ایسے لوگ داخل ہوں گے جن کے دل پرندوں کے دلوں جیسے ہوں گے۔([2])

مشہور مُفَسّرِ قرآن، حکیمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:چڑیوں کے دل میں اللہ پاک پر تَوَکُّل اعلیٰ درجے کا ہوتا ہے۔اِن کے دلوں میں ڈر بہت زیادہ،  کینہ


 

 



[1]...ترمذی،کتاب الزہد،باب فی التوکل علی اللہ،صفحہ:560،حدیث:2344۔

[2]...مسلم،کتاب الجنۃ …الخ،باب یدخل الجنۃ اقوام …الخ،صفحہ:1091،حدیث:2840۔