Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ

شرافت (Nobility) میں اضافہ کرتا اور غُلاموں کو بادشاہوں کی مَجْلِس میں بٹھا دیتا ہے۔([1])  

اللہ پاک ہمیں بھی عِلْمِ دین سیکھنے اور اِخْلاص کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

کنویں سے پانی اُبل پڑا

ایک مرتبہ امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ حج کے لئے روانہ ہوئے، کچھ لوگ بھی آپ کے ساتھ تھے، راستہ میں بعض لوگوں کو شدید پیاس لگی، پانی پینے کے لئے کنواںتلاش کیا گیا، کنواں تو مل گیا مگر اس پر رَسّی اور ڈَول(Bucket) نہیں تھا، اب پریشانی تھی کہ کنویں سے پانی کیسے نکالیں۔ چنانچہ ساری صُورتِ حال امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خِدْمت میں بیان کی گئی۔ آپ نے فرمایا: جب میں نماز میں مشغول ہو جاؤں تو تم پانی پی لینا۔ چنانچہ جب آپ نماز کے لئے کھڑے ہوئے تو اچانک کنویں میں سے پانی خُود بَخُود اُبل پڑا اور سب لوگوں نے اچھی طرح پیاس(Thirst) بجھائی۔

اسی دوران ایک شخص نے احتیاطاً کچھ پانی ایک کوزے میں رکھ لیا۔ اس حرکت سے کنویں کا جوش ایک دَم ختم ہو گیا۔ اس پر امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: تم نے اللہ پاک پر اعتماد نہیں کیا، یہ اسی کا نتیجہ(Result) ہے۔

پھر یہ حج کا مبارک قافلہ آگے روانہ ہوا۔ امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے راستے میں سے کچھ کھجوریں اُٹھا کر لوگوں کو دِیں ، لوگوں نے کھجوریں کھائیں، دیکھا تو ان کھجوروں کی


 

 



[1]... حلیۃ الاولیاء،جلد:6،صفحہ:185،رقم:8235۔