Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ

فرمانے لگے: میں نے خواب میں اپنے بھائی امام ابنِ سِیرِین رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو عمدہ حالت میں ایک محل میں دیکھ کر پوچھا: اے بھائی! میں آپ کو ایسی حالت میں دیکھ رہا ہوں جس سے مجھے خوشی ہورہی ہے لیکن یہ بتائیے کہ حضرت حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ساتھ کیا معاملہ کیا گیا؟فرمایا: انہیں مجھ پر 90درجے فضیلت دی گئی۔میں نے وجہ پوچھی تو فرمایا:انہیں یہ مرتبہ ہر وقت (فِکْرِ آخرت میں) غمگین رہنے کی وجہ سے عطا کیا گیا۔([1])

اللہ پاک امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے اور ان کے صدقے ہمیں فِکْرِ آخرت، خوفِ خُدا،  جہنّم سے بچنے اور جنّت حاصِل کرنے کا شوق اور قبر و آخرت کی تیاری کی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش!دنیا کے سب غموں سے نجات ملے اور صِرْف و صِرْف غَمِ مدینہ نصیب ہو جائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔

نیک عمل نمبر 10 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! فیضانِ اَوْلیا پانے، فِکْرِ آخرت،خوفِ خُدا اور عشقِ مصطفےٰ سے جھولی بھرنے، گناہوں سے بچنے اور نیک نمازی بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔مدنی قافلوں میں سفر اور نیک اعمال پر عمل کیجئے۔الحمد للہ!نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ   کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ایسا بہترین نسخہ ہے کہ جس پر عمل کرنے والا


 

 



[1]... حلیۃ الاولیاء،جلد:2،صفحہ:154 ،رقم:1782۔