Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ

کی مثل تم نے کبھی نہ دیکھاہو، بس سمجھ لینا، وہی امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ہیں۔([1])

امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بصرہ کے سردار ہیں

امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے دور مبارک میں ایک شخص تھا:حَجَّاج بن یُوسُف۔ اُس دور کا حکمران تھا اور تھا بھی بڑا ظالِم(Tyrant)۔ایک دِن حَجَّاج بن  یوسُف نے حضرت خالِد بن صَفْوان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے پوچھا: بَصْرَہ کا سردار کون ہے؟ فرمایا:حضرت حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ۔ حَجَّاج حیرت سے بولا: یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ حَسَن بَصْری تو غُلام زادے ہیں۔ حضرت خالِد بن صَفْوان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: حقیقی سردار حضرت حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ہی ہیں کیونکہ لوگ عِلْمِ دین سیکھنے میں اِن کے محتاج ہیں مگر امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کسی بندے کے محتاج نہیں۔خُدا کی قسم! میں نے بَصْرَہ کا کوئی عزّت دار(Dignitary) ایسا نہیں دیکھا جو امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں حاضِری کی خواہش نہ رکھتا ہو، سب اِن کا وَعْظ سننے کی خواہش کرتے ہیں، اِن کی خدمت میں حاضِری کو ترستے ہیں۔

یہ سُن کر حَجَّاج بن یُوسُف بولا: وَاللہ (یعنی اللہ پاک کی قسم)! یہی اَصْل سرداری ہے۔([2]) 

عِلْمِ دِین سردار بنا دیتا ہے

پیارے اسلامی بھائیو! واقعی سچ ہے عِلْمِ دِین اور اس پر عَمَل یہ 2چیزیں جس انسان میں جمع ہو جائیں، اسے سردار بنا دیتی ہیں۔صحابئ رسول حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، مُعَلِّمِ کائنات، فخرِ موجودات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:بے شک عِلْمِ دین عزّت والے آدمی کی


 

 



[1]... آداب الحسن البصری، صفحہ:24 ۔

[2]... جامع بیان العلم و فضلہ،جلد:1 ،صفحہ:242 ،رقم:332 ۔