Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ

سونے جاگنے کی بقیہ سنتیں اور آداب

*سوتے وقت یادِ خدا میں مشغول ہو تہلیل و تسبیح وتحمید پڑھے(یعنی لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ،  سُبْحٰنَ اللہِاوراَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کا ورد کرتا رہے) یہاں تک کہ سوجائے کہ جس حالت پر انسان سوتا ہے اُسی پر اٹھتا ہے اور جس حالت پر مرتا ہے قیامت کے دن اُسی پر اٹھے گا۔ (اَیْضاً) *جاگنے کے بعد یہ دعا پڑھئے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْۤ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَا تَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ۔(بخاری،۴/۱۹۶،حدیث: ۶۳۲۵) ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے* اُسی وَقت اس کا پکا اِرادہ کر ے کہ پرہیز گاری وتَقویٰ کریگا کسی کو ستائے گا نہیں۔ (فتاویٰ ہندیۃ، ۵/۳۷۶) * جب لڑکے اور لڑکی کی عمر دس سال کی ہوجائے تو ان کو الگ الگ سُلانا چاہیے بلکہ اس عُمر کا لڑکا اتنے بڑے(یعنی اپنی عمر کے) لڑکوں یا (اپنے سے بڑے ) مَردوں کے ساتھ بھی نہ سوئے۔ (دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتار ،۹ /۶۲۹)*میاں بیوی جب ایک چار پائی پر سوئیں تو دس برس کے بچّے کو اپنے ساتھ نہ سُلائیں،لڑکا جب حدِشَہوت کوپَہنچ جائے تو وہ مَرد کے حکم میں ہے۔(دُرِّمُختار،۹/ ۶۳۰)*نیند سے بیدار ہوکرمِسواک کیجئے*رات میں نیند سے بیدار ہوکر تہَجُّد ادا کیجئے تو بڑی سعادت ہے۔ہماری شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : فرضوں کے بعد افضل نَماز رات کی نماز ہے۔( مُسلِم،ص ۵۹۱ حدیث: ۱۱۶۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*ہدیہ لیتے وقت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”ہدیہ لیتے وقت