Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ

فرمایا مجھے جہنمیوں کی وہ اِلتجائیں یاد آگئیں، جو وہ جنتیوں سے کریں گے:([1])

اَنْ اَفِیْضُوْا عَلَیْنَا مِنَ الْمَآءِ (پارہ:8،سورۂ اعراف:50)

ترجَمہ کنز العرفان:کہ ہمیں کچھ پانی دے دو ۔

امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی نصیحت

   حضرت عَلْقَمَه بن مَرْثَد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ہم نے حضرت امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے زیادہ غمگین کسی بھی شخص کو نہیں دیکھا، آپ ہر وقت غمگین اور اداس رہتے  اور فرما یا کرتے: ہم ہنستے ہیں او ر ہمیں اس بات کی فکر ہی نہیں کہ اگر ر وزِ قیامت  اللہ پاک  نے ہمارے اعمال کے بارے میں یہ فرمادیا:جاؤ تمہارا کوئی بھی عمل میرے نزدیک قبول نہیں( تو ہمارا کیا بنے گا ؟)۔  ([2])

اللہ پاک ہمیں آخرت کی فِکْر نصیب فرمائے، کاش! ہم پکی سچی توبہ کرنے، گناہ چھوڑنے، نیکیاں کرنے اور سنتوں بھری، پاکیزہ زندگی گزارنے والے بن جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم۔

خوفِ خُدا سے غمگین رہنے کی فضیلت

حضرت حَجَّاج بن دِینار رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں: حضرت حَکَم بن حَجْل اور حضرت  امام ابنِ سِیرِین  رَحمۃُ اللہِ علیہما کی آپس میں گہری دوستی تھی۔ جب حضرت امام ابنِ سِیرِین  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا وصال ہوا تو حضرت  حَکَم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پر غم کا بہت غلبہ ہو گیا۔ صحت یابی کے بعد ایک دن


 

 



[1]... بیٹے کو نصیحت ،صفحہ:21۔

[2]...عیون الحکایات(مترجم)،جلد:1،صفحہ:52۔