Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ

بآسانی نیکیوں پر عمل اور گناہوں سے بچ سکتا ہے، انہیں  ”72 نیک اعمال“میں سے ایک نیک عمل نمبر 10 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے کانوں کو گناہوں یعنی غیبت، گانے باجوں، بُری اور گندی باتوں موبائل کی میوزیکل ٹیون کالر ٹیون وغیرہ سننے سے بچایا؟

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ

اَلْحَمْدُ للہ! دعوتِ اسلامی علمِ دین پھیلانے کے لئے 80 سے زائد مختلف شعبہ جات میں دین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے انہیں شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ“بھی ہے۔ نابینا، گونگے اور بہرےاسلامی  بھائی علمِ دین نہ ہونے اور نیک صحبت سے دور ہونے کی وجہ سے بسااوقات ضروری معلومات سے محروم رہتے ہیں،معاشرے کےان افراد  میں علمِ دین پھیلانے کے لئےیہ شعبہ  کئی شہروں میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں نابینا، گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں کے حلقے لگاتا ہے۔ بڑی راتوں(بارہویں شریف، گیارہوں شریف، شبِ معراج، شبِ برأت وغیرہ)میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعات اور رَمَضانُ الْمبارَک کے اجتماعی اعتکاف میں بھی ان کی اصلاح وتربیت کی جاتی ہے۔جن میں باقاعدہ اشاروں کی زبان میں نعت، بیان، ذکر اوردعا کا سلسلہ ہوتا ہےنیز بریل(Braille) لینگویج میں  نابینا اسلامی بھائیوں کےلئے رسائل  کا سلسلہ بھی جاری رہتاہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب