Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ

امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی والدہ محترمہ کسی کام میں مَصْرُوف ہوتیں اور آپ رونے لگتے تو اُمُّ المؤمنین حضرت اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرطِ محبّت میں آپ کو چُپ کروانے کے لئے اپنا دُودھ پلا دیا کرتی تھیں۔([1]) *عُلَما فرماتے ہیں: اُمُّ المؤمنین حضرت اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہُ عنہا کے واسطے سے امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا فیضان نصیب ہوا، اسی کی برکت تھی کہ آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو بےمثال عِلْم، عَمَل، تقویٰ نصیب ہوا، آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی زبان پر حکمت کی باتیں جاری ہوتیں اور آپ مَعْرِفَت اِلٰہی (یعنی اللہ پاک کی پہچان حاصِل کرنے ) میں بلند مقام پر فائِز ہوئے۔([2])*رَجَبُ المُرَجَّب 110 ہجری میں آپ کا وِصَال ہوا، بوقتِ وصال آپ کی عمر مبارک 88 سال تھی۔ بصرہ میں نمازِ جمعہ کے بعد آپ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں کثیر لوگ شریک ہوئے ۔([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

عِلْم کا رُعب اور عِبَادت کا نُور

پیارے اسلامی بھائیو! امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت بڑے عالِم، زاہِد (یعنی دُنیا سے بے رغبتی رکھنے والے) ، بہت نیک(Virtuous)، پارسا، عِبَادت گزار تھے، عِلْمِ دِین کا رُعب اور عِبَادت کا نُور آپ کے چہرے سے جھلکتا تھا، یہاں تک کہ کسی نے آپ کو نہ دیکھا ہوتا تو تب بھی پہچان لیتا تھا۔ ایک مرتبہ ایک اجنبی شخص بصرہ میں آیا، (شاید اُس نے امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا چرچا سُن رکھا تھا، چنانچہ) اس نے کسی سے امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے متعلق پوچھا تو بتانے والےنے کہا: مسجد میں چلے جاؤ! وہاں جو ایسا شخص دکھائی دے کہ اس


 

 



[1]... آداب الحسن البصری، صفحہ:23

[2]... آداب الحسن البصری، صفحہ:23۔

[3]... سِیَرُ اَعْلام ِالنُّبَلاء ،جلد:5،صفحہ:472-473 ۔