Book Name:Sura Fatiah Fazail Aur Ramzan

۹/۱۴۴، حدیث:۲۶۲۵۵ )(2)آقا عَلَیْہِ السَّلَام ایک شخص کو وُضو کرتے دیکھا فرمایا: اِسراف نہ کر اِسراف نہ کر۔(سُنَنِ اِبن ماجہ ، ۱/ ۲۵۴، حدیث:۴۲۴) *اگروَقف پانی سے وُضو کیا تو زِیادہ خَرچ کرنا باِلاِتِّفاق حرام ہے(وضو کا طریقہ ، ص۴۲) *بعض لوگ چُلّو لینے میں پانی ایسا ڈالتے ہیں کہ اُبل جاتا ہے حالانکہ جو گِرا بیکا ر  گیا اس سے احتیاط چاہئے۔(وضو کا طریقہ ،ص۴۲)*آج تک جتنا بھی ناجائز اِسراف کیا ہے ،اُس سے توبہ کرکے آیندہ بچنے کی بھرپور کوشش شروع کیجئے۔ * وُضو کرتے وقت نل احتِیاط سے کھولئے ،دَورانِ وُضو مُمکنہ صورت میں ایک ہاتھ نل کے دستے پر رکھئے اور ضَرورت پوری ہونے پر بار بار نل بند کرتے رہئے۔   

( اعلان )

پانی میں اسراف کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع

میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)  یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ