Book Name:Sura Fatiah Fazail Aur Ramzan

عَلَیہمُ الرِّضْوَان نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! وہ کون سی حمد ہے؟ فرمایا: سورۂ فاتحہ اور سورۂ اِخلاص۔ پھر فرمایا: فَمَنْ لَمْ یَشْفِہِ الْقُرْآنُ فَلَا شَفَاہُ اللہُ یعنی جسے قرآن سے بھی شفا نہ ملے، اسے اللہ پاک شفا نہیں دیتا۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے! قرآنِ کریم بالخصوص سورۂ فاتحہ کے ذریعے علاج کروانے سے متعلق کیسی واضِح حدیثِ پاک ہے۔ ہمیں ذِہن بنانا چاہئے۔ بُخار ہو*سر درد ہو*جسم میں کہیں درد ہو*شوگر، کولیسٹرول*دِل کے امراض، کینسر غرض کوئی بھی چھوٹی سے چھوٹی یا بڑی سے بڑی بیماری ہو، قرآنِ مجید کے ذریعے عِلاج کیجئے! اِنْ شَاءَ اللّٰہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک کرم فرمائے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو شفا مل ہی جائے گی۔

دعوتِ اسلامی اور شُعبہ روحانی علاج

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعہ تبلیغِ دین کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ان میں سے ایک شعبہ”روحانی علاج“ بھی ہے، الحمد للہ! شعبہ روحانی علاج میں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمَّت کی غمخواری کے لئے کثیر اسلامی بھائی مختلف مقامات پر بستے لگاتے اور روزانہ لاکھوں مریضوں کو تعویذات دیتے، استخارہ کرتے اور اوراد و وظائِف بتاتے ہیں۔ مدنی چینل پر روحانی علاج  پروگرام بھی نشر کیا جاتا ہے۔ جس میں استخارہ بھی کیا جاتا ہے اور مریضوں، پریشان حالوں کو اوراد و وظائِف بھی بتائے جاتے ہیں۔


 

 



[1]... تفسیر در منثور، پارہ:1، سورۂ فاتحہ، جلد:1، صفحہ:17۔