Book Name:Sura Fatiah Fazail Aur Ramzan

پیارے اسلامی بھائیو!  ہم نے قرآن پاک کی صرف ایک سورت سورہ فاتحہ کے فضائل سنے اورکتنے زبردست فضائل ہیں تو سوچیئے پورے قرآن کے فضائل کا کیا عالم ہوگا۔اس کے لئے ہمیں چاہیے کہ ہم قرآن پاک کی تفاسیر کا مطالعہ کریں، الحمد للہ! شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے ہمیں ”72 نیک اعمال“ میں ایسا نیک عمل عطا فرمایا ہے کہ اس پر اگر ہم عمل کریں تو قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنا ہمارے لئے آسان ہوجائے گا وہ نیک عمل یہ ہے کہ کیا آج آپ نے کنز الایمان مع خزائن العرفان یا نور العرفان سے کم از کم تین آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں یا سنیں؟ یا صراط الجنان سے کم و بیش دو صفحات پڑھ یا سن لئے؟پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! تفاسیر قرآن میں ایک تفسیر جو بہت آسان انداز میں لکھی گئی ہے جس کا نام ”صراط الجنان“ ہے جوکہ مکتبۃ المدینہ نے شایع کی ہے اگر ہم مذکورہ نیک عمل پر عمل کرتے ہوئے تفسیر صراط الجنان کے مطالعے کو اپنا معمول بنالیں تو یقین جانئے علمِ دین کا بہت خزانہ ہاتھ آئے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پانی میں اسراف سے بچنے کے مدنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے رسالے (وضو کا طریقہ ) سے پانی میں اسراف سے بچنےکے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے (1) فرمايا: وُضُو میں بَہُت ساپانی بہانے  میں کچھ خیر (بھلائی )نہیں اور وہ کام شیطان کی طرف سے ہے۔(کَنْزُ الْعُمّال،