Book Name:Sura Fatiah Fazail Aur Ramzan

ایک تہائی قرآنِ مجید کی تلاوت کی۔([1]) ایک حدیثِ پاک میں ہے: سورۂ فاتحہ 2تہائی قرآنِ مجید کے برابر ہے۔([2])

سونے سے پہلے سورۂ فاتحہ پڑھنے کی فضیلت

حضرت انس بن مالِک  رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: تم بستر پر لیٹو تو سورۂ فاتحہ اور سورۂ اِخْلاص پڑھ لیا کرو! اس کی برکت سے موت کے عِلاوہ ہر چیز سے محفوظ رہو گے۔([3]) ایک حدیثِ پاک میں ہے، فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص بستر پر لیٹ کر سورۂ فاتحہ پڑھ لے تو اللہ پاک اس کے ساتھ ایک محافظ فرشتہ مقرر فرما دے گا ۔([4])

 اے عاشقانِ رسول ! سورۂ فاتحہ کی صِرْف 7 آیتیں ہیں، ہم روزانہ نماز میں سورۂ فاتحہ پڑھتے ہیں، پُوری سورۂ فاتحہ پڑھنے میں صرف چند سیکنڈ لگتے ہیں اور فضیلتیں کیسی؟ سُبْحٰن اللہ! ایک بار سورۂ فاتحہ پڑھنے والے کو ہر حرف پر 10 نیکیاں ملتی ہیں، ایک بار سورۂ فاتحہ پڑھنے والا ایسے ہے جیسے اس نے ایک تہائی قرآن کی تلاوت کی، سوتے وقت ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھنے سے اللہ پاک ایک محافظ فرشتہ مقرر فرما دیتا ہے۔

اللہ پاک ہمیں سورۂ فاتحہ بلکہ پُورے قرآنِ مجید کی تلاوت کا شوق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔ 


 

 



[1]...معجم اوسط، جلد:3، صفحہ:281، حدیث:4594۔

[2]...جامع صغیر، صفحہ:360، حدیث:5828۔

[3]...مسند بزَّار، جلد:14، صفحہ:11، حدیث:7393۔

[4]... تاریخ دمشق، جلد:22، صفحہ:413۔