Book Name:Shan e Iman e Siddique

زیادہ تھا، پھر ایک پلڑے میں پُوری اُمّت کو رکھا گیا،دوسرے پلڑے میں ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہ کو بٹھا دیا گیا تو ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہ پُوری اُمّت سے زیادہ وزنی تھے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! یہ کامِلُ الایمان اور مضبوط دِین والی شخصیت یعنی حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ اپنے پیشوا اور امام یعنی حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنہ کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟ سنیئے! روایات میں ہے: مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ نے فرمایا: لَوْ وُزِنَ اِیْمَانُ اَبِی بَکْرٍ بِاِیْمَانِ اَہْلِ الْاَرْضِ لَرَجَحَ بِہِمْ اگر ابو بکر کا ایمان تمام زمین والوں کے ایمان کے ساتھ تولا جائے تو ابو بکر کا ایمان سب زمین والوں کے ایمان سے بڑھ جائے گا([2])پھر فرمایا:وَدِتُّ اَنِّی شَعْرَۃٌ فِیْ صَدْرِ اَبِیْ بَکْرٍ میری خواہش ہے کہ کاش! میں ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنہ کے سینے کا ایک بال ہوتا۔([3])

اَللہُ اَکْبَر!اے عاشقانِ رسول!ایمانِ ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کی شان دیکھئے!اُمّت میں نہایت کامِل ایمان والی، نہایت مضبوط دِین والی شخصیت حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ عَنہ ان کے سینے کا ایک بال ہونے کی خواہش کر رہے ہیں،اب غور فرمائیے!ہم جیسے گنہگاروں کے ایمان کا جنابِ صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنہ کے ایمان کے ساتھ کیا مقابلہ ہو گا...!!

”صِدِّیقِ اَکْبَر “ کا معنی

پیارے اسلامی بھائیو! مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کا بہت


 

 



[1]... الابانۃ الکبریٰ لابن بطۃ،جز:4،جلد:6،صفحہ:816 ،حدیث:243۔

[2]... فضائل الصحابہ لاحمد بن احنبل،صفحہ:418،حدیث:653۔

[3]... موسوعہ ابن ابی الدنیا،کتاب ُالْمُتَمَنِّین ،جلد:2،صفحہ:551۔