Book Name:Shan e Iman e Siddique

آسمانی وحی کی مانند تھا، آپ ملک ِ شام تجارت کے لئے گئے ہوئے تھے، وہاں آپ نے ایک خواب  دیکھا،جو بحیرا  نامی راہب کو سنایا۔اس نے آپ سے پوچھا:تم کہاں سے آئے ہو؟فرمایا: مکہ سے۔اس نے پھر پوچھا:کون سے قبیلے سے تعلق رکھتے ہو؟فرمایا:قریش سے۔پوچھا:کیا کرتے ہو؟فرمایا:تاجر ہوں۔وہ راہب کہنے لگا:اگر  تمہارا خواب سچا ہے تو تمہاری قوم میں ایک نبی مبعوث ہوگا،اس کی حیات میں تم اس کے وزیر ہو گے اور وصال کے بعد اس کے جانشین۔حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ عنہ نے اس واقعے کو پوشیدہ رکھا ،کسی کو نہ بتایا۔ پھر جب مصطفےٰ کریمصَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّمنے نبوت کا اعلان فرمایا توحضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ عنہ نے بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّممیں عرض کیا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ پاک کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ پاک کے سچے رسول ہیں۔آپ رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:اس دن میرے اسلام لانے پر مکہ مکرمہ میں سرکار صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سے زیادہ کوئی خوش نہ تھا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کا مختصر تعارف

*جانشینِ مصطفےٰ، مسلمانوں کے پہلے خلیفہ، اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کا نامِ پاک: عبد اللہ، کنیت: ابو بکر اور لقب: صدیق و عتیق ہے۔([2]) *حضرت صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کا تعلق قبیلہ قریش سے ہے*ساتویں پشت میں جا کر آپ کا شجرۂ نسب رسولِ


 

 



[1]... الریاض النضرۃ،القسم الثانی،باب الاول،فصل الرابع،جز:1،صفحہ:72۔

[2]... معجمِ کبیر، جلد:1، صفحہ:20، حدیث:9۔