Book Name:Shan e Iman e Siddique

حسن سلوک کے بقیہ مدنی پھول

* امام اعظم نے فرمایا:جب تم لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤکروگے تو وہ تمہارے ماں باپ کی طرح ہو جائیں گے اگرچہ تمہارے اور ان کے درمیان کوئی رشتہ ناطہ نہ ہو۔ (امام اعظم کی وصیتیں،ص ۲۶۔)*اولیاء ُاللہ اپنی بُرائیاں کرنے والوں بلکہ جان کے در پے رہنے والوں کے ساتھ بھی حسنِ سلوک کیا کرتے ہیں۔(غیبت کی تباہ کاریاں،ص۳۴۲ ماخوذاً) *حسنِ سلوک کرنے سے اللہپاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے۔*حسن سلوک لوگوں کی خوشی کا سبب ہے۔*حسنِ سلوک کرنے سے فرشتوں کو مَسَرّت ہو تی ہے۔ * حسنِ سلوک کرنے سے مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے۔ * حسنِ سلوک کرنے سے شیطان کو اس سے رَنج پہنچتا ہے۔*حسنِ سلوک کرنے سے عمر بڑھتی ہے۔*حسنِ سلوک کرنے سے رِزْق میں برکت ہو تی ہے۔(تَنبیہُ الغافِلین، ص ۷۳ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*سوتے وقت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”سوتے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وضو سے پہلے کی دُعایہ ہے:

اَللّٰہُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَ اَحْیَا ۔

ترجَمہ: اللہ ! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا اور جیتا ہوں۔ (مدنی پنج سورہ، ص203)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد