Book Name:Shan e Iman e Siddique

بچوں کے لئے 40 نیک اعمال ہیں،اَلْحَمْدُ للّٰہ! یہ نیک اَعْمَال زیادہ تَر اِیْمان کے انہی شعبوں پر مشتمل ہیں، جن پر عَمَل کی برکت سے ایمان مضبوط ہوتا ہے، اگر ہم کوشش کر کے ان نیک اَعْمَال کو اپنی زِندگی میں نافِذ کر لیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! کردار بھی اچھا ہو جائے گا، دِل بھی پاک ہو گا اور اللہ پاک نے چاہا تو اِیْمان بھی پختہ ہو جائے گا۔  اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔  اٰمِیْن بِجَاۃِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

پیارے اسلامی بھائیو! صحابۂ و اَہْلِ بیت اور اولیائے کرام کا فیضان پانے، گناہ چھوڑنے، نیک نمازی بننے اور ایمان کی حفاظت و مضبوطی کی فِکْر پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12دینی کاموں میں ایک دینی کام ہے: ہفتہ وار مدنی مذاکرہ۔

الحمد للہ! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کو نمازِ عشاکے بعد مدنی چینل پر براہِ راست (Live) مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، جس میں بےشُمار عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (کراچی)حاضر ہوکر عِلْمِ دِین کی برکتیں حاصل کرتے ہیں۔ہزاروں عاشقانِ رسول اپنے شہروں/علاقوں میں اجتماعی طورپر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اِہتمام کرتے ہیں اورمدنی چینل،سوشل میڈیا(مثلاً یوٹیوب،فیس بُک وغیرہ)کے ذریعےتو نہ جانے دُنیا میں کہاں کہاں مدنی