Book Name:Shan e Iman e Siddique

مذاکرہ دیکھا جارہاہوتاہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

حسنِ سلوک کے بارے میں مدنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو!آیئےحسن سلوک کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا: ہر حسن ِ سلوک صدقہ ہے غنی کے ساتھ ہو یا فقیر کے ساتھ۔(مجمع الزوائد،  کتاب الزکوٰۃ، باب کل معروف صدقۃ ، ۳/۳۳۱، حدیث: ۴۷۵۴)(2)فرمایا:جواللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ صِلَہ ٔرِحمی کرے۔ (بخاری ، ۴/۱۳۶،حدیث: ۶۱۳۸)*قرآن و احادیث میں مطلقاً رشتہ داروں اور ذوِی القُربیٰ(یعنی قرابت والوں)کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم ہے۔ (ردالمحتار، ۹/۶۷۸ ماخوذاً) *حسن سلوک کرنے میں والدین کا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے۔ (ردالمحتار ،۹ /۶۷۸ ملخصاً) *حسن سلوک کی مختلف صورَتیں ہیں، ہَدِیّہ و تحفہ دینا اور اگر ان کو کسی کام میں مدد در کار ہوتو اِس کا م میں ان کی مدد کرنا،انہیں سلام کرنا،ان کی ملاقات کو جانا،ان کے پاس اُٹھنا بیٹھنا،ان سے بات چیت کرنا،ان کے ساتھ لُطف و مہربانی سے پیش آنا۔(دُرَر،۱/۳۲۳ملخصاً) *امام اعظم نے فرمایا: یادرکھو!اگر تم لوگو ں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش نہ آئے تو وہ تمہارے دشمن بن جائیں گے اگرچہ تمہارے ماں باپ ہی کیوں نہ ہوں۔(امام اعظم کی وصیتیں،ص ۲۵)

( اعلان )

حسن سلوک کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد