Book Name:Shan e Iman e Siddique

والوں کے لئے اللہ اور اس کا رسول ہی کافِی ہے۔([1])

روزی کی فِکْر ہی نہیں رہی

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے سنا کہ حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کا مبارک ایمان کتنا کامِل اور یقین کتنا پختہ ہے، گھر میں ایک دانہ بھی نہ چھوڑا، سارا مال سمیٹ کر بارگاہِ رسالت میں پیش کر دیا اور یقین، اطمینان اور تَوَکُّل دیکھئے! عرض کرتے ہیں: یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم! اَہْلِ خانہ کے لئے اللہ اور اس کا رسول ہی کافِی ہے۔  حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ خود فرماتے ہیں:جس دِن سے میں نے (پارہ:12، سورۂ ہود کی) یہ آیت:

وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا  (پارہ:12،ھود:6)

ترجَمہ کنز الایمان:اور زمین پر چلنے والا کوئی ایسا نہیں جس کا رِزق اللہ کے ذمّہ کرم پر نہ ہو۔

 پڑھ لی ہے، خُدا کی قسم! میں نے روزی کی فِکْر کرنا چھوڑ دی۔([2])

اللہ پاک صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کے صدقے ہمیں بھی ایسا یقین، پختہ ایمان نصیب فرمائے۔  آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم۔

ایمانِ صِدِّیق کے کمال کا ایک راز

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ  کو ایسا کامِل ایمان نصیب ہونا یقیناً اللہ پاک کی عنایت اور اسی کی عطا سے ہے، البتہ یہ دُنیا دارُ الْاَسباب ہے، یقیناً آپ رَضِیَ اللہُ عنہ کے کمالِ ایمان کا کوئی ظاہِری سبب بھی ہو گا، وہ کیا ہے؟ عُلَما فرماتے ہیں: حضرت صِدِّیقِ


 

 



[1]...ترمذی، کتاب المناقب عن رسول اللہ، باب فی مناقب ابی بکر وعمر، صفحہ:838،حدیث:3684۔

[2]... کتاب اللمع،صفحہ:172۔