Book Name:Shan e Iman e Siddique

آیت میں سچ لانے والے سے مراد حضورِ اکرم ،نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی ذات پاک ہے اور تصدیق کرنے والے سے حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ عنہ مراد ہیں۔([1])

صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ  نے بلا تَرَدُّد ایمان قبول کیا

حضرت عبد اللہ تمیمی رَضِیَ اللہُ عنہ روایت کرتے ہیں،اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّمنے فرمایا:میں نے جس شخص کو بھی اسلام کی دعوت دی اس نے تَرَدُّد اور تھوڑا بہت غور و فکر ضرور کیا مگر ابو بکر صدیق ایسے ہیں کہ جب میں نے انہیں اسلام کی دعوت دی تو انہوں نے بغیر کسی تَرَدُّد اور غور و فکر کے فورًا کلمہ پڑھ لیا ۔([2])  

سُبْحٰنَ اللہ!یہ ہے شانِ ایمانِ صِدِّیق...!!

اللہ و رسول پر کامِل بھروسہ

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت صدیق اکبررَضِیَ اللہُ عنہ کا ایمان کتنا مضبوط تھا !اس تعلق سے  بڑا مشہور واقعہ ہے؛غزوۂ تبوک کا موقع تھا، دِین کی خِدْمت کے لئے مال کی ضرورت تھی، سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے صدقہ و خیرات کی ترغیب دِلائی، صحابۂ کرامعلیہمُ الرّضوان   نے اپنی اپنی حیثیت کے مُطَابق راہِ خُدا میں مال پیش کیا اور مَاشَآءَ اللہ! صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ تو پھر صِدِّیقِ اکبر ہیں۔ آپ گھر گئے، گھر کا سارا ساز و سامان اُٹھایا اور لا کر بارگاہِ رسالت میں پیش کر دیا۔جب اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےپوچھا: اے ابو بکر اَہْلِ خانہ کے لئے کیا چھوڑا ہے؟ تو عرض کیا: یارسولَ اللہ! گھر


 

 



[1]... تفسیرِ کبیر،پارہ:24،سورۂ زُمر،زیرِ آیت:33،جلد:9،صفحہ:452۔

[2]... تاریخ مدینہ دمشق، جلد:30،صفحہ:44 ۔