Book Name:Shan e Iman e Siddique
ایمان کے شعبہ جات کے متعلق پُوری پُوری کتابیں لکھی ہیں، یہ شعبہ جات اصل میں ایمان کے تقاضے ہیں، ان پر مضبوطی سے عَمَل پیرا ہونے سے ایمان مضبوط ہوتا ہے۔ مثلاً؛ *اللہ پاک کی محبّت ایمان کا ایک شعبہ ہے*خوفِ خُدا ایمان کا شعبہ ہے*عشقِ مصطفےٰ ایمان کا ایک شعبہ ہے*نماز پڑھنا ایمان کا ایک شعبہ ہے، ہم نمازوں کی پابندی اختیار کریں * روزے رکھنا ایمان کا شعبہ ہے، روزے رکھیں، ایمان مضبوط ہو گا* حج کرنا * زکوٰۃ دینا* دِین کی خدمت کرنا*شکر کرنا*زبان کو گناہوں سے بچانا*حیا اپنانا * گناہ چھوڑنایہ سب ایمان کے شعبے ہیں، ان پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے سے ایمان مضبوط ہوتا ہے، کاش! ہم ایمان کے ان شعبوں پر مضبوطی سے عمَل کرنے والے بن جائیں، جیسے کاروبار کا، آمدن خرچ وغیرہ کا گراف بناتے ہیں، ایسے ان کا بھی ایک گراف بنانا چاہئے، مثلاً *دِن میں 5 نمازیں پڑھنا تو فرض ہے، یہ تو پڑھنی ہی پڑھنی ہیں* اس کے ساتھ نوافِل کا ہم گراف بنا لیں، مثال کے طور پر اس ماہ 5 نمازوں کے ساتھ ساتھ روزانہ 10 نوافِل پڑھوں گا، پھر اگلے ماہ میں 10 کی جگہ 20 نوافِل، پھر تیسرے ماہ 30 نوافِل *یونہی روزوں کا بھی گراف بن سکتا ہے *تلاوتِ قرآن کا *درودِ پاک پڑھنے * ذِکْرُ اللہ کرنے کا بھی بن سکتا ہے، کاش! ہم اپنا ایمان مضبوط کرنے، دِل میں اللہ و رسول کی محبّت بڑھانے کے لئے فِکْر مند ہو جائیں۔
اللہ پاک شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو سلامت رکھے، آپ نے اس پُرفتن دَور میں نیک بننے اور ایمان مضبوط کرنے کے لئے ہمیں 72 نیک اَعْمَال کی صُورت میں بہترین نسخہ عطا فرمایا ہے، یہ 72 نیک اعمال اسلامی بھائیوں کے لئے ہیں، اس کے عِلاوہ اسلامی بہنوں کے لئے 63 نیک اعمال، طلباء کے لئے 92 نیک اَعْمَال ، چھوٹے سمجھدار