Shan e Iman e Siddique

Book Name:Shan e Iman e Siddique

کہ شہد میٹھا ہوتا ہے۔ ایک دوسرا شخص ہے، اس نے شہد خود کھایا ہے، وہ بھی کہتا ہے: شہد میٹھا ہوتا ہے۔ اب بات دونوں کی سچّی ہے، شہد واقعی میٹھا ہوتا ہے مگر دونوں کی بات میں فرق ہے، پہلا شخص محض سُنی سُنائی کہہ رہا ہے، دوسرا شخص اپنا تجربہ بتا رہا ہے، دونوں کی خوداعتمادی  میں، دونوں کے سچ کہنے میں بڑا فرق ہو گا۔

قربان جائیے! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے محض فرمان کا عالَم یہ ہے کہ جو بات زبانِ مصطفےٰ سے نکل جائے، وہ پتھر پر لکیر ہوتی ہے، دُنیا اِدھر کی اُدھر ہو سکتی ہے، زمین اُوپر، آسمان نیچے ہو سکتا ہے مگر مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا فرمان بدل نہیں سکتا،

اے عاشقانِ رسول!اب اندازہ لگائیے!جن کے فرمانِ عالیشان کا یہ عالَم ہو کہ اس میں شک و شُبہ کی ایک فیصد بھی گنجائش نہ ہو، اُن کے تجربے کا عالَم کیا ہو گا۔

اب سنیئے!ہمارے پیارے نبی،رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے جو فرمایا:لَوْ وُزِنَ اِیْمَان اَبِیْ بَکْرٍ مَعَ اِیْمَانِ اَہْلِ الْاَرْضِ لَرَجَحَ (اگر ابو بکرکا ایمان تمام اَہْلِ زمین کے ایمان کے ساتھ تولا جائے تو ابوبکر کا ایمان وزنی ہو گا)۔([1])یہ بات سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے محض اپنے عِلْم سے نہیں کہی، باقاعدہ اس کا تجربہ بھی کیا ہے،جی ہاں! حدیثِ پاک سنیئے!اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا:میں نے دیکھا کہ میں جنّت میں داخِل ہوا ہوں، پھر ایک ترازُو لایا گیا، اس کے ایک پلڑے میں مجھے بٹھا دیا گیا، دوسرے پلڑے میں میری ساری اُمّت کو بٹھایا گیا تو میرا وزن میری پُوری اُمَّت سے


 

 



[1]... الكامل فی الضعفاءالرجال،جلد:5،صفحہ:214، رقم:1015۔