Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

اِیذا(تکلیف)دے گا جہنّم کا حقدار ٹھہرے گا۔وَالْعِیاذُبِاللّٰہ۔ (اللہ پاک کی پناہ)مَعْصِیَّتِ خالِق(یعنیاللہ پاک کی نافرمانی)میں کسی کی اِطاعت(یعنی فرماں برداری جائز) نہیں ،مَثَلًاماں چاہتی ہے کہ بیٹا اپنے باپ کو کسی طرح آزار(یعنی تکلیف)پہنچائے اور اگر بیٹا نہیں مانتا یعنی باپ پر سختی کرنے کیلئے تیّار نہیں ہوتا تو وہ ناراض ہوتی ہے، تو ماں کو ناراض ہونے دے اورہرگز اِس مُعامَلے میں ماں کی بات نہ مانے،اِسی طرح ماں کے مُعامَلے میں باپ کی نہ مانے۔عُلَمائے کرا م نے یوں تقسیم فرمائی ہے کہ خدمت میں ماں کو ترجیح ہے اور تعظیم باپ کی زائد ہے کہ وہ اس کی ماں کا بھی حاکم و آقا ہے۔(سمندری گنبد،ص۲۱)

والِدَین اللہ پاک کی نافرمانی کا حکم دیں تو؟؟؟

معلوم ہوا!ماں باپ اگر کسی ناجائز بات کا حکم دیں تو اُن کی بات نہ مانیں اگر ناجائز باتوں میں اُن کی پَیْرَوِی کریں گے توگنہگار ہوں گے مَثَلاً ماں باپ جُھوٹ بولنے کا حکم دیں یا نماز قضا کرنےکا کہیں تو اُن کی یہ باتیں ہرگز نہ مانیں، چاہے وہ کتنے ہی ناراض ہوں،آ پ نافرمان نہیں ٹھہریں گے، ہاں اگر مان لیں گے تو خدائے حنّان ومنّان کے ضَرور نافرمان قرارپائیں گے۔اِسی طرح ماں باپ میں باہَم طَلَاق ہوگئی تو اب ماں لاکھ رو روکر کہے کہ دودھ نہیں بخشوں گی اورحکم دے کہ اپنے والِد سے مت ملنا تویہ حکم نہ مانے، والِد سے ملنا بھی ہوگا اور اُس کی خدمت بھی کرنی ہوگی کہ ان کی آپَس میں اگرچِہ جدائی ہوچکی مگر اَولاد کا رِشتہ جُوں کا تُوں(پہلے کی طرح)باقی ہے،اَولاد پر دونوں کے حُقُوق برقرارہیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

والدین کے ساتھ احسان وبھلائی کرنے پر احادیثِ مُبارکہ