Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

بیان سننے کی نیتیں

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

والدین کی اطاعت و فرمانبرداری

پیارے اسلامی  بھائیو!بلاشُبہ ماں باپاللہکریم کی بڑی نعمت ہیں، والدین انسان کی زندگی کا بہت بڑا سہارا ہوتےہیں ، یہی وہ ہستیاں ہیں جو ہر دکھ  تکلیف،مصیبت، پریشانی اور غم میں انسان کے ساتھ ہوتے ہیں،اللہ پاک نےوالدین کو بڑامقام ومرتبہ عطافرمایاہے، والدین کےمَقام ومَرتبے اور عِزت وعَظمَت کا اندازہ اس بات سے کیجئےکہ قرآنِ پاک میں اللہ پاک نےاپنی عبادت کاحکم فرمانےکےبعدوالدین کےساتھ احسان وبھلائی کرنےکاحکم ارشادفرمایا ہے،چنانچہ

پارہ15سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر23تا25 میں فرمانِ باری ہے:


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:81، حدیث:1284۔