Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

شعبہ”المدینہ لائبریری“

 پیارےاسلامی بھائیو!اولاد کی درست اسلامی تربیت سے غفلت برتنا باپ کو افسوس  اور شرمندگی کی دلدل میں دھکیل سکتا ہے۔لہٰذا خوابِ غفلت سے بیدار ہوجانا چاہئے،تربیتِ اولاد کے اُصول سیکھنے چاہئیں،اولاد کے معاملے میں شرعی احکام کو نظر انداز مت کیجئے،اپنی اولاد کو اللہ پاک کافرمانبرداربندہ اوررسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا سچاپکّا غلام بنائیے،اپنے کردار کو سُنّتوں کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش جاری رہنی چاہئے۔ یہ مدنی سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول سے وابستہ ہوکر سُنّتوں کی خدمت میں مصروف ہوجائیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دُنیا بھرمیں 80 سے زائدشُعبہ جات میں دِینِ اسلام کا پیغام عام کررہی ہے،انہی میں سےایک شُعْبہ بنام’’ المدینہ لائبریری“بھی ہےاس شعبے کےتحت مدنی مراکز فیضانِ مدینہ (عینِ مسجد کے علاوہ کسی اورمقام)میں” المدینہ لائبریری“کے نام سےایک اسلامی کتب خانہ قائم کیاجاتاہےجس میںمخصوص اوقات میں مُطالعہ کرنے کے لئے خُوشگوار ماحول، آڈیو، ویڈیو بیانات، مدنی مذاکرے سُننےاورمدنی چینل دیکھنے کے لئے کمپیوٹرز (Computers) وغیرہ کی ترکیب ہوتی ہے۔

     المدینہ لائبریریمیں امیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاوراَلْمدِیْنَۃ الْعِلْمِیَہ کے تحریر کردہ مختلف مَوضُوعات پرمُشتمِل کُتُب و رَسائِل رکھے جاتے ہیں۔ اللہ کریم ” شعبہ المدینہ لائبریری“ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ