Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

صلح کرنے  کے مدنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو!آیئے صلح کرنے کے مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ *مسلمانوں کے درمیان صُلْح کروانا سُنّتِ اِلہٰیہ ہے۔(فیصلہ کرنے کے مدنی پھول، ص۳۱، ملخصاً) * حدیثِ پاک میں ہے:مخلوق میں صُلْح کرواؤ کیونکہ اللہ کریم بھی بروزِ قیامت مسلمانوں میں صُلْح کروائے گا۔(مستدرک، ۵/۷۹۵، حدیث:۸۷۵۸) *مسلمانوں کے درمیان پیار ومحبت پیدا کرنا اور صُلْح کروانا پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی(بھی)سُنّت ہے۔(صراط الجنان، ۲/۱۹)* چنانچہ ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اَوس و خَزْرَج دو قبیلوں کے درمیان صُلْح کروائی۔(در منثور، اٰل عمران، تحت الآیۃ: ۱۰۰، ۲/۲۷۹، ماخوذاً) * جھوٹ بول کر دو مَردوں یا مَرد اور عورت کے درمیان صُلْح کروانا جائز ہے۔(جہنم میں لے جانے والے اعمال، ۲/۷۱۳) چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے: جھوٹ کہیں ٹھیک نہیں مگر تین جگہوں میں: (1) مَرد کا اپنی عورت کوراضی کرنے کےلیے (جھوٹی) بات کرنا، (2) لڑائی میں جھوٹ بولنا اور (3) لوگوں کے درمیان صُلْح کرانے کے لیے جھوٹ بولنا۔ (ترمذی،کتاب البر والصلۃ،باب ماجاء في إصلاح ذات البین،حدیث: ۱۹۴۵،۳ / ۳۷۷)

( اعلان :)

صلح کرنے کے بقیہ مدنی پھول   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد