Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

(1)ایک ہزار د ن تک  نیکیاں

جَزَی اللہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ

حضرتِ ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نےفرمایا :اس کوپڑھنے والے کے لئے 70فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔([1])

(2)گویا شَبِ قَدْر حاصل کرلی

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(حِلْم اور کرم فرمانے والے اللہ پاک کے سِوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ پاک ہے، سات آسمانوں اور عظمت والے عرش کا ربّ)

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم :جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا، گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([2])

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،14دسمبر 2023ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

صلح کے بارے میں  بقیہ  مدنی پھول

* جوشخص لوگوں کے درمیان صُلح کرواتا ہے اللہ پاک اُسے ہر کَلِمَہ  کے بدلے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب عطا فرماتا ہے اور اُس کے پچھلے(صغیرہ)گناہ معاف فرما دیتا ہے۔(الترغیب والترھیب،کتاب الادب، باب اصلاح بین الناس، رقم: ۹،۳/۳۲۱ ملتقطاً) *سب سے


 

 



[1]...مَجْمَعُ  الزَّوائِد، کِتَابُ الْاَدْعِیَہ، جلد:10، صفحہ:254، حدیث:17305۔

[2]...تاریخ اِبْنِ عَسَاکِر، جلد:19، صفحہ:155، حدیث:4415۔