Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی  کام ”مَدَنی مذاکرہ“

پیارےاسلامی بھائیو!ماں باپ کے حقوق جاننے، ان کا ادب و احترام کرنے کا جذبہ پانے،  اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرنے، فکرِ آخرت کا ذہن پانے، نیک بننے اورسنتوں  پرعمل کا جذبہ بڑھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اِسلامی کے  دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے کچھ نہ کچھ وقت ذیلی حلقے کے12دینی کاموں میں دینےکی کوشش کریں۔ ذیلی حلقے کے  12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام”ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ“بھی ہے۔دورِ حاضِر کی عظیم علمی و رَوْحانی شخصیت، شیخ طریقت،امیر اہلسنت، حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ ہر ہفتے اور اتوار کی درمیانی  رات مدنی چینل پر براہِ راست (Live) مدنی مذاکرہ فرماتے   ہیں، جس میں دنیا بھر سے عاشقانِ رسول دینی ودنیوی مشکلات کے حل کے لئے آپ کی بارگاہ میں سوال کرتے اور آپ ان کے عِلْم  وحکمت سے بھرپور جواب دیتے ہیں۔  دین ودُنیا کی بہتریاں پانے، دِل میں عشق رسول کی شمع جلانے، گُنَاہوں سے بچنے، نیکیاں اپنانے ، محتاط بننے اور دانائی بڑھانے کے لئے اُن کے اعلیٰ تجربات سے فائدہ اُٹھائیے!  آپ بھی ہر ہفتے بلا ناغہ مدنی مذاکرے میں شرکت کی عادت بنائیے! اِنْ شاء اللہ! خود ہی اس کی برکتیں دیکھ لیں گے۔اس دینی کام کے بے شمار دینی و دُنیوی فوائد ہیں۔مثلاً *مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے گناہوں سےبچنے کا ذِہن ملتا ہے۔*علمِ دِین حاصل ہوتا ہے۔*دِینی  معلومات کے ساتھ اَخلاقی تربیت  بھی نصیب ہوتی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اِس دینی کام کی  بَرَکت سے بےشمار لوگ گناہوں  بھری زندگی چھوڑکرنیکیاں  کرنے والےبن گئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد