Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،23نومبر 2023ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ
رزق حلال کمانے کے بقیہ مدنی پھول
* ملازم کو چاہئے کہ دوران ڈیوٹی چاق و چوبند رہے،سستی پیدا کرنے والے اسباب سے بچے،مثلاًرات دیر سے سونا وغیرہ۔(ایضاً،ص۸) * جو اجارے کے مطابق کام نہیں کر پاتا اسے چاہئے کہ فوراًمستاجر(یعنی جس سے اجارہ کیا ہے اس)کو مطلع کرے۔ (ایضاً، ص۱۱) * اگر مخصوص مدت مثلاًبارہ ماہ کے لئے ملازمت کا اجارہ ہوتو اب فریقین کی رضا مندی کے بغیر اجارہ ختم نہیں ہو سکتا،سیٹھ کا خواہ مخواہ دھمکیاں دینا کہ فارغ کر دونگا یا نوکر کا چھوڑ جانے کی دھمکی دینا درست نہیں،البتہ شرعی مجبوری کی بنا پر دونوں میں سے کوئی بھی وقت سے پہلے اجارہ ختم کر سکتا ہے۔(ایضاً،ص۱۲ملخصاً) * مسلمان کے لئے غیر مسلم کے ہاں ایسی نوکری کرنا جائز نہیں جس میں مسلمان کی ذلت ہومثلا اس کے گھر کی صفائی کرنا،کچرا اٹھانا،گاڑی صاف کرناوغیرہ،البتہ جس کام میں مسلمان کی ذلت نہ ہو وہ کر سکتا ہے۔(ایضاً،ص۱۳) * ملازم اپنے دفتر کا قلم،کاغذاور دیگر اشیاءاپنے ذاتی کاموں میں صرف کرنے سے اجتناب کرے۔(ایضاً،ص۱۴) * چوکیدار،گارڈیا پولیس وغیرہ جن کا کام جاگ کر پہرا دینا ہوتا ہے اگر ڈیوٹی کے اوقات میں ارادۃًسو گئے تو گنہگار ہوں گےاور