Book Name:Din Raat Kesay Guzarain
الَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًاؕ- ( پارہ:29 ، سورۂ ملک:2 )
ترجَمہ کنز العرفان: وہ جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون زیادہ اچھے عمل کرنے والا ہے ۔
یہ پڑھنے کے بعد آپ نے ایک آخری سانس لی اور دُنیا سے رخصت ہو گئے ۔ ( [1] )
اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اَلْکَیِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَہٗ وَ عَمِلَ لِمَا بَعْدَ الْمَوْتِ یعنی عقل مند وہ ہے جو اپنا مُحَاسبہ کرے ( یعنی اپنے اَعْمَال کا جائِزہ لیا کرے ) اور موت کے بعد ( والی زِندگی ) کے لئے عَمَل کرے ۔ ( [2] )
دِن رات کا جَدْوَل کیسا بنائیں...؟
پیارے اسلامی بھائیو ! یہ حقیقت ( Reality ) ہے ، ہماری ایک ایک سانس قیمتی ہے ، ایک ایک لمحہ انمول ( Precious ) ہے ، عقل مند وہی ہے جو اپنے دِن اور رات نہایت احتیاط ( Caution ) کے ساتھ ، سوچ سمجھ کر نیکیاں کرتے ہوئے گزارے ۔ اللہ پاک ہمیں فِکْرِ آخرت نصیب فرمائے ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے دِن رات کا شیڈول بنائیں ، جس میں دُنیا کے جائِز اور ضروری کام بھی ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ دِن اور رات کا ایک بڑا حِصَّہ آخرت کے لئے ، نیک کاموں کے لئے بھی رکھیں ۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ فرماتے ہیں: کوشش کیجئے