Book Name:Din Raat Kesay Guzarain
چاہئے ۔ کیسے گزارنا ہے؟
نماز اہتمام کے ساتھ پڑھنے کا طریقہ
* جب گھر یا دُکان سے چلیں ، اس وقت اچھی اچھی نیتیں ( Intentions ) کیجئے ! مثلاً راستے میں ذِکْر و درود کرتا ہوا جاؤں گا ، مسلمانوں کو سلام کروں گا ، نگاہِ نیچی رکھ کر ، چلنے کی سنّتوں کا لحاظ کرتے ہوئے چلوں گا وغیرہ * اب ان نیتوں پر عَمَل کرتے ہوئے مسجد جائیے ! * اب مسجد میں پہنچے ، اگر وَقت ہو تو تحیۃ المسجد اور تحیۃ الوُضُو کے نوافِل پڑھ لیجئے ! ( لیکن یاد رکھئے ! یہ نوافل فجر اور مغرب کی اذان کے بعد نہیں پڑھ سکتے ) * یا چاہیں تو سُنتِ قبلیہ ( یعنی فرضوں سے پہلے والی سُنّتوں ) ہی میں تحیۃ الوُضُو و تحیۃ المسجد کی نیت کر لیجئے ! * اب جماعت کے انتظار میں بیٹھنا ہے ، یقین جانیے ! نماز کے انتظار میں بیٹھنا بھی فائدے سے خالی نہیں ہے ۔
ہر نماز کے بعد 4 کام کیجئے !
امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ہر نماز کے بعد 4 کام کرنے چاہئیں: ( 1 ) : تِلاوت کریں ( 2 ) :ذِکْر اَذْکار کریں ( 3 ) : غور و فِکْر کریں ( 4 ) :دُعا مانگیں ۔ ( [1] )
گر آپ کے پاس ٹائم ہے تو دیں اور اگر وقت کم ہے تو بھی مشکل نہیں ، یہ چاروں کام5 منٹ میں بھی کئے جا سکتے ہیں ، مثلاً صِرْف 3 آیات کی تِلاوت کر لیں ، اس طرح تلاوت کرنے میں شاید ایک منٹ لگے گا ، مختصر وظیفہ پڑھ لیں ، تسبیحِ فاطمہ پڑھ لیں یا جو بھی آپ کے پِیْر صاحِب کی طرف سے عطا کردہ اَوْراد و وظائِف ہیں ، ایک سے ڈیڑھ منٹ میں وہ پڑھ لیں ، پھر صِرْف ایک منٹ کے لئے آنکھ بند کر کے قبر و آخرت ، موت ، روزِ