Book Name:Din Raat Kesay Guzarain
نمازیں ادا کرتے ہیں انہیں یہ فائدہ ( Benefit ) حاصل ہو جاتا ہے کہ فرشتوں کی تبدیلی کے وقت وہ حالتِ نماز میں ہوتے ہیں ، چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے ، پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:رات اور دن کے فرشتے تم میں باری باری آتے رہتے ہیں اور نمازِ فجر اور نمازِ عصر میں اکٹھے ہوتے ہیں پھر جو تمہارے پاس آئے تھے وہ اوپر چڑھ جاتے ہیں تو ان کا ربّ ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ انہیں خوب جانتا ہے کہ تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟ فرشتے عَرْض کرتے ہیں ہم نے انہیں چھوڑا تو وہ نماز پڑھ رہے تھے اور جب ہم ان کے پاس گئے تب بھی وہ نماز پڑھ رہے تھے ۔ ( [1] )
( 4 ) :رات کا قیام لازمی کیجئے !
اے عاشقانِ رسول ! ہم نے دِن رات کیسے گزارنے ہیں؟ اس تعلق سے چوتھا مدنی پھول؛ یہ کہ رات کو سونے سے پہلے کم از کم ایک گھنٹہ ایسا مقرر کریں ، جس میں صِرْف عِبَادت ہی ہو اور کوئی کام نہ کرنا ہو ۔ کوشش کر کے اس ایک گھنٹے میں پُورے اہتمام کے ساتھ عِبَادت کریں * ممکن ہو تو ایک سُوٹ الگ سے اس وقت کے لئے رکھ لیں ، ورنہ صاف ستھرے کپڑے پہنیں * تازہ وُضُو کریں * خوشبو لگائیں * اور کم از کم ایک گھنٹہ اللہ پاک کی عِبَادت کریں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! نیکیاں کرنے کا ذہن پانے ، گناہوں سے بچنے اور اپنے دن