Din Raat Kesay Guzarain

Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

نیک اَعْمَال کر لو... !  اسی طرح ہر نئی رات یہ کہتی ہے: اے اِبْنِ آدم !  آج رات نیک اَعْمَال کر لو !  میں پھر پلٹ کر کبھی نہیں آؤں گی ۔  ( [1] )

دِن اور رات خزانے ہیں

ولِیِ کامِل حضرت مالِک بن دِینار  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ    فرماتے ہیں: بیشک یہ دِن اور رات 2 خزانے ہیں ،  پَس غور کرو کہ ان خزانوں کو کہاں خرچ  ( Spend ) کر رہے ہو؟ ( [2] )  

دِن اور رات 2 مہمان ہیں

امام حسن بصری  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ    فرماتے ہیں: اے اَوْلادِ آدم !  یہ دِن اور رات تمہارے پاس مہمان ہیں ،  جلد ہی یہ تمہاری تعریف  ( Praise ) کرتے ہوئے یا تمہیں بُرا بھلا کہتے ہوئے رُخصت ہو جائیں گے ۔  ( [3] )

آہ !  میری زِندگی کا ایک دِن کم ہو گیا

حضرت مُفَضَّل بن یُوْنُس  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ     کا معمول مبارک تھا: جب رات ہوتی تو فرماتے: آہ !  میری زِندگی کا ایک دِن کم ( Minus )  ہو گیا ۔  جب صبح ہوتی تو فرماتے: آہ !  میری زِندگی کی ایک رات کم ہو گئی ۔  جب آپ کا آخری وقت آیا تو آپ رونے لگے ،  پھر فرمایا: میں جانتا ہوں کہ مجھ پر آفتوں ( Calamities )  سے بھرا ہوا دِن آنے والا ہے ،  آہ !  وہ دِن شدید غم والا ہے ،  بےشک وہی سچا خُدا ہے ،  جس نے اپنی مخلوق کے لئے موت کا فیصلہ فرمایا ،  پھر آپ نے پارہ: 29 ،  سورۂ مُلک کی یہ آیتِ کریمہ تلاوت فرمائی:


 

 



[1]...موسوعہ ابن ابی الدنیا ، کتاب:کلام اللیالی و الایام ، جلد:8 ، صفحہ:333 ،  ملتقطاً ۔

[2]...موسوعہ ابن ابی الدنیا ، کتاب:کلام اللیالی و الایام ، جلد:8 ، صفحہ:336 ۔

[3]...موسوعہ ابن ابی الدنیا ، کتاب:کلام اللیالی و الایام ، جلد:8 ، صفحہ:336 ۔