Din Raat Kesay Guzarain

Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

”مسجد بھرو تحریک“میں شامل کرنا ، اُن سے پیشگی وَقْت لے کر اِنْفِرادی طور پر دُکان ،  گھر یا دفتر جاکر ملاقات کرنا ، اُنہیں سُنّتوں بھرے اِجتماعات و مَدَنی مذاکروں میں آنے کا ذہن دینا ، اِجتماعی اِعتکاف اور مَدَنی کورسز ( اِصلاحِ اَعمال کورس ، فیضانِ نماز کورس وغیرہ )  کرنے کی ترغیب دلانا ، مَدَنی قافِلوں میں سفرکروانا ، اُن کے گھروں میں مَدَنی حلقے کی ترکیب کرنا ، اُنہیں مدرسۃُ المدینہ بالغان میں شرکت کروانا ، اُن کی خوشی ، غمی ، بیماری و فوتگی وغیرہ کے معامَلات میں شریک ہونا اور مشکلات میں مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کی ترکیب کرنا وغیرہ اِس شعبے کے مقاصِد میں شامل ہے ۔

قبرستان کی حاضری کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! شیخ طریقت ، امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے 163مدنی پھول صفحہ نمبر36سے قبرستان کی حاضری کی سنتیں اور آداب  سنتے ہیں ۔ پہلے ایک فرمان مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سنیئے  ، فرمایا:میں نے تم کو زیارتِ قُبُور سے منع کیا تھا ،  اب تم قبروں کی زیارت کرو کہ وہ دُنیا میں بے رغبتی کا سبب ہے اور آخِرت کی یاد دلاتی ہے ۔  (  اِبن ماجہ ، ۲/۲۵۲ ،  حدیث۱۵۷۱ ) * ( وَلِیُّ اللہ کے مزار شریف یا ) کسی بھی مسلمان کی قَبْر کی زیارت کو جانا چاہے تو مُستَحَب یہ ہے کہ پہلے اپنے مکان پر ( غیر مکروہ وقت میں ) دو ( 2 ) رَکْعَت نَفْل پڑھے ، ہر رَکْعَت میں سُوْرَۃُ الْفاتِحَہ کے بعد ایک ( 1 ) بار اٰیۃُ الْکُرسِیْ ، اور تین ( 3 ) بار سُوْرَۃُ الْاِخْلاص پڑھے اور اس نَماز کا ثواب صاحبِ قَبْرکو پہنچائے ، اللہ پاک اُس فوت شدہ بندے کی قَبْر میں نور پیدا کریگا اور اِس  ( ثواب پہنچانے والے )  شخص کو بَہُت زیادہ ثواب عطا فرمائے گا ۔  ( فتاوی ہندیہ ،  ۵/۳۵۰ )  * مزار شریف یا