Book Name:Din Raat Kesay Guzarain
قَبْر کی زیارت کے لئے جاتے ہوئے راستے میں فُضُول باتوں میں مشغول نہ ہو ۔ ( ایضاً ) *قبرِستان میں اس عام راستے سے جائے ، جہاں ماضی میں کبھی بھی مسلمانوں کی قبریں نہ تھیں ، جوراستہ نیابناہواہو اُس پرنہ چلے ۔ ’’رَدُّالْمُحتار “میں ہے: ( قبرِستان میں قبریں پاٹ کر ) جونیاراستہ نکالا گیاہو اُس پرچلنا حرام ہے ۔ ( رَدُّ الْمُحتار ، ۱/۶۱۲ ) بلکہ نئے راستے کا صِرف گمان ہو تب بھی اُس پر چلنا ناجائز وگناہ ہے ۔ ( دُرِّ مُختار ، ۳/۱۸۳ )
( اعلان )
قبرستان کی حاضری کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات ) یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ