Din Raat Kesay Guzarain

Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ     فرماتے ہیں: نماز اَوَّل شریعت ہے ۔  ( [1] )  یعنی پیارے آقا ،  مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   پر جب پہلی وحی نازِل ہوئی ،  اس کے بعد سب سے پہلی فرض عِبَادت جس کا حکم دیا گیا ،  وہ نماز ہے ۔  

حدیثِ پاک میں ہے: اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی ،  رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: نماز دین کا ستون  ( Pillar ) ہے توجس نے اسے چھوڑا اس کا کوئی دین  نہیں  ۔  ( [2] )   

اللہ پاک ہمیں نمازیں قضا کرنے کے گناہ سے محفوظ فرمائے ۔  

 ( 2 ) :نمازوں کے اَوْقات اہتمام کے ساتھ گزارئیے !

دِن رات کیسے گزارنے ہیں؟ اس تعلق سے دوسرا مدنی پھول: یہ کہ نماز پڑھنے میں جتنا وقت لگتا ہے ،  یہ وقت پُورے اہتمام کے ساتھ ،  بھرپُور پلاننگ ( Planning )  کے ساتھ گزارئیے !   ہم جب نماز کے لئے گھر یا دُکان سے چلتے ہیں ،  اُس وقت سے لے کر واپس گھر یا دُکان پر آنے تک کم و بیش 15 سے 20 منٹ یا آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہو گا ۔  یہ جو 15 سے 20 منٹ ہیں ،  یہ پُوری پلاننگ کے ساتھ گزارنے چاہئیں  ۔  

نماز پُورے اہتمام  ( Pre-arrangement ) کے ساتھ پڑھیں ۔  یہ 15 سے 20 منٹ یا آدھا گھنٹہ ہم نماز کے لئے نکال  رہے ہیں ،  یہ بھی ہماری زِندگی کا حِصَّہ  ( Part of life ) ہے بلکہ دیکھا جائے تو یہ زِندگی کا سب سے قیمتی حِصَّہ ہے کہ اس وقت ہم اپنے اللہ پاک کے حُضُور حاضِر ہو رہے ہیں ،  اس لئے اس وقت کو پُوری فِکْر مندی کے ساتھ گزارنا


 

 



[1]... فتاویٰ رضویہ ، جلد:5 ، صفحہ:83ملتقطاً ۔

[2]...شعب الایمان ،  باب فی الصلوات ،  جلد:3 ،  صفحہ:39 ،  حدیث:2807بتغیر ۔