Book Name:Din Raat Kesay Guzarain
کہ صبح اٹھنے کے بعد سے لے کر رات سونے تک سارے کاموں کے اوقات مقرَّر ( Fix ) ہوں مَثَلا ًاتنے بجے تہجد ، علمی مشاغل ، مسجد میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ باجماعت نماز فجر ( اسی طرح دیگر نمازیں بھی ) اشراق ، چاشت ، ناشتہ ، کسبِ معاش ، دوپہر کا کھانا ( Lunch ) ، گھریلو معاملات ( Domestic Affairs ) ، شام کے مشاغِل ، اچھی صحبت ، ( اگر یہ مُیَسَّر نہ ہو توتنہائی بدر جہابہتر ہے ) ، اسلامی بھائیوں سے دینی ضروریات ( Religious Needs ) کے تحت ملاقات وغیرہ کے اوقات متعین کر لئے جائیں جو اس کے عادی نہیں ہیں ان کے لئے ہو سکتا ہے شروع میں کچھ دشواری ( Difficulty ) پیش آئے ۔ پھر جب عادت پڑجائے گی تو اس کی برکتیں ( Benefits ) بھی خود ہی ظاہر ہوجائیں گی ۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! ( [1] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! ہر ایک کی مَصْرُوفیات علیحدہ علیحدہ ہوتی ہیں ، اس لئے ہر ایک کو چاہئے کہ اپنے حالات ( Situations ) ، مَصْرُوفیات وغیرہ کے مُطَابق اپنا شیڈول بنائے ، البتہ ! ہم اپنی دُنیوی مَصْرُوفیات کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ آخرت کی تیاری کیسے کر سکتے ہیں؟اس تعلق سے چند مدنی پھول ( Madani Pearls ) پیشِ خِدْمت ہیں:
( 1 ) :نمازِ باجماعت کا اہتمام کیجئے !
پہلا مدنی پھول یہ کہ پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت ادا کرنے کا مَعْمُول ( Routine ) بنائیے ! نماز اَوَّلِیْن فرض ہے ، اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت ، شاہ امام احمد رضا خان