Book Name:Din Raat Kesay Guzarain
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم :اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے ۔ ( [1] ) اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے ۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے ! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
امام اعظم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا دِن رات کا شیڈول ( Schedule )
حضرت مِسْعَر بن کِدَام رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں امامِ اعظم ابو حنیفہ رَضِیَ اللہُ عنہ کی مسجِد میں حاضِر ہوا ، میں نے دیکھا کہ نمازِ فَجر ادا کرنے کے بعد آپ رَضِیَ اللہُ عنہ لوگوں کو سارا دِن علمِ دین پڑھاتے رہتے ، اِس دوران صِرف نَمازوں کے وَقفے ( Prayer Breaks ) ہوئے ۔ بعدنَمازِ عشاآپ رَضِیَ اللہُ عنہ اپنے مکان میں تشریف لے گئے ۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد سادہ لباس پہن کر خوب عِطْر ( Perfume ) لگا کر فَضائیں مہکاتے ، اپنا نورانی چِہرہ چمکاتے ہوئے ، مسجِد کے کونے میں نوافِل میں مشغول ہوگئے یہاں تک کہ صبحِ صادِق ہوگئی ، اب درِ دولت ( یعنی مکانِ عالیشان ) میں تشریف لے گئے اور لباس تبدیل کرکے واپَس آئے اورنَمازِ فجر باجماعت ادا کرنے کے بعد گزَشتہ کل کی طرح عشا تک سلسلۂ درس و تدریس ( Teaching ) جاری رہا ۔ میں نے سوچا آپ رَضِیَ اللہُ عنہ بہت تھک گئے ہوں گے ،