Din Raat Kesay Guzarain

Book Name:Din Raat Kesay Guzarain

رات نیک اعمال میں گزارنے کے لئےدعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے مدنی قافلوں میں سفر اور ”72نیک اعمال“ کا رسالہ  پُرکرنے کی عادت بنائیے ۔ شیخ طریقت اَمِیْرِ اَہلسنّت  کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ نیک بننے کا زبردست نسخہ ہیں آپ بھی ان پر عمل کیجئے ،  ان نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 5 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے پانچوں نمازوں کے بعد کم از کم ایک ایک بار آیۃ الکرسی ،  سورۃُ الاخلاص اور تسبیح فاطمہ  ( رضی اللہ عنھا )  پڑھی؟ یہ ایسا زبردست نیک عمل ہے کہ اس پر عمل کرنے سے ہمیں پانچوں نمازوں کی پابندی بھی نصیب ہوگی اور نمازوں کے بعد خوب ذکر الٰہی کرنے کی عادت بھی بن جائے گی ۔  اسی طرح اور بھی بہت سے نیک اعمال  اس مختصر سے رسالے میں ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم خود بھی ان پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

شعبہ محبتیں بڑھاؤ:

لڑائی جھگڑا کرنااس  قدر تباہ کُن ہے کہ اِس میں مُبْتَلا  ہو کر انسان دنیا کے اندر ہی عبرت کا سامان بن جاتا ہے ۔ قربان جائیے ! دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول  پر جو اِس نازک دَور میں بھی مسلمانوں کو لڑائی جھگڑوں سے دُور رکھنے اور اِنہیں مُتَّحِد رکھنےکے لئے ہر وَقْت کوشاں ہے ۔ جس کی ایک واضِح جھلک دعوتِ اسلامی کے تحت قائم”شعبہ محبتیں بڑھاؤ“ بھی ہے ۔  ”نیک عمل نمبر65“ کو باقاعدہ تنظیمی طور پر عَمَلی جامہ پہناتے ہوئے وہ پُرانے اسلامی بھائی جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے اُنہیں دینی ماحول میں فَعال کرکے