Zulf e Mustfa Ki Qasam

Book Name:Zulf e Mustfa Ki Qasam

ذِکْر شروع ہو گیا ،  ظاہِر ہے غیر مسلم تھے ،  اچھی باتیں تو نہیں کریں گے ،  باتوں باتوں میں یہ تذکرہ شروع ہو گیا کہ آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے 11 شادیاں کی ہیں ،  اب سب غیرمسلم باری باری اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے لگے ،  ایک غیر مسلم جو انہیں کے درمیان بیٹھا تھا ،  جب اس نے یہ تذکرہ سُنا تو اسی وقت کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا ،  باقیوں نے اس سے پوچھا :  تمہیں اس میں ایسی کیا بات نظرآئی کہ تم اپنا دِین بدل رہے ہو؟ اب وہ نو مسلم بولا :  دیکھو! وہ شخصیت جنہیں اللہ پاک نے بےمثال حُسْن سے نوازا ہو ،  بےمثال طاقت عطا فرمائی ہو اور زمانہ بھی کونسا؟ وہ جسے زمانۂ جاہلیت کہا جاتا ہے ،  جہاں فحاشی ، عریانی ،  بےحیائی بالکل عام تھی ،  ایسے زمانے میں ،  ایسے بےمثا ل حُسْن والا شخص اپنی جوانی پاکیزگی کے ساتھ گزار لے ، پھر 25 سال کی عمر میں نِکاح بھی کرے تو کس سے؟ 40 سالہ بیوہ خاتون سے ،  پِھر عمرِ شباب کے تمام سال اسی پر گزار دے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ مُحَمَّدِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  مَعَاذَ اللہ!نفس کی خواہشات پر چلنے والے نہیں تھے بلکہ ان کاہر ہر کام ،  ہر ہر ادا رَبِّ کائنات کی رضا کے تحت چل رہی تھی ،  لہٰذا جو ایسے کمالات والے ہوں ،  وہ ایک سچّے نبی ہی ہو سکتے ہیں۔([1])

تری سیرت نے لاکھوں بت پرستوں کو کیا مومن

تری  صورت  دوائے  درد منداں  یارسولَ  اللہ!([2])

اللہ! اللہ! پیارےاسلامی بھائیو! یہ ہے ہمارے آقاو مولیٰ مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی پاکیزہ سیرت ،  بےعیب سیرت کہ صدیوں بعد بھی کوئی تعصب کے پردے ہٹا کر


 

 



[1]...تحفۂ معراج النبی، صفحہ:377 خلاصۃً ۔

[2]...قبالۂ بخشش،صفحہ:228۔