بِسْمِ اللہ Ki Barkatein

Book Name:بِسْمِ اللہ Ki Barkatein

اِس لئے کی گئی تاکہ اللہ پاک کے بندے اِس کی پیروی کرتے ہوئے ہر اچھے کام کی ابتدا  بِسْمِ اللّٰه سےکریں۔([1])   حدیثِ پاک میں بھی(اچھے اور) اہم کام کی ابتدا  بِسْمِ اللّٰه سے کرنے  کی ترغیب دی گئی ہے۔ ([2])  

بسم اللہ کے19 حروف کی حکمتیں

امام فخر الدین رازی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے19 حُرُوف ہیں اوردوزخ پرعذاب دینے والے فِرِشتے بھی 19ہیں پس امّیدہے کہ اس کے ایک ایک حَرْف کی بَرَکت سے ایک ایک فِرِشتے کاعذاب دورہوجائے۔

کام اَدھورے رہ جاتے ہیں

اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی ، رسولِ ہاشمی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : کُلُّ اَمْرٍ ذِیْ بَالٍ لَا یُبْدَءْ فِیْہِ بِبسم اللہ فَہُوَ اَقْطَع یعنی جو بھی اہم کام بسم اللہ سے شروع نہیں کیا جاتا ، وہ ادھورا رہ جاتا ہے۔([3])

پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! کیسی مَحْرُومی ہے کہ اگر اچھے اور اَہَم کاموں سے پہلے بِسْمِ اللّٰه شریف نہ پڑھی جائے تو کام ادھورے رہ جاتے ہیں ، ان میں برکت نہیں ہوتی۔ ہو سکتا ہے ذِہن(Mind) میں خیال آئے کہ میں تو بِسْمِ اللّٰه نہیں پڑھتا ، پھر بھی میرے کا م تو پُورے ہوتے ہیں۔

جواباً عرض ہے کہ کام کا بظاہِر پُورا ہو جانا اور بات ہے اور اس میں برکت نہ ہونا اور بات


 

 



[1]... حاشیہ صاوی  علی تفسیر الجلالین ، ، پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 35خلاصۃً۔

[2]... جامع لاخلاق الراوی ، 32باب   اتخاذ المستملی ، صفحہ : 322 ، حدیث : 1198ماخوذاً۔

[3]...جامع صغیر ، صفحہ : 391 ، حدیث : 6284۔