بِسْمِ اللہ Ki Barkatein

Book Name:بِسْمِ اللہ Ki Barkatein

دردِسر کا علاج

قیصرِرُوم نے مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کو خط لکھاکہ مجھے دائِمی دردِسرکی شکایت (Complaint)ہے اگرآپ کے پاس اِس کی دوا ہوتوبھیج دیجئے ! حضرت عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ نے اُس کوایک ٹوپی بھیج دی ، قیصرِرُوم اُس ٹوپی کوپہنتاتو اس کا درد ِسر کافُور(دُور)ہوجاتا اور جب سرسے اُتارتا تودردِ سر پھرلوٹ آتا۔اسے بڑا تعجُّب ہوا۔ آخِرِکاراُس نے اس ٹوپی کواُدھیڑاتواس میں سے ایک کاغذ نکلا جس پر بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھاتھا۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو ! یاد رکھئے ! سونے یا چاندی یا کسی بھی دھات کی ڈِبیہ میں تعویذ پہننا مرد کو جائز نہیں۔ اِسی طرح کسی بھی دھات کی زَنجیر خواہ اُس میں تعویذ ہو یا نہ ہو مرد کو پہننا ناجائز و گناہ ہے۔اِسی طرح سونے (Gold) ، چاندی (Silver)اور اسٹیل وغیرہ کسی بھی دھات کی تختی یا کڑا جس پر کچھ لکھا ہوا ہویا نہ لکھا ہوا ہو اگر چہ اللہ کا مبارَک نام یا کلِمہ طیِّبہ وغیرہ کھدائی کیا ہوا ہو اُس کاپہننا مرد کے لئے ناجائز ہے۔ عورت سونے چاندی کی ڈِبیہ میں تعویذ پہن سکتی ہے ۔([2])

نَکسیر پُھوٹنے کا علاج

اگر کسی کی نکسیر پھوٹ جائے اور خون بہنے لگے تو شہادت کی انگلی سے پیشانی سے بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھنا شروع کر کے ناک کے آخِر پر ختْم کرے  ان شاء اللہ الْکَرِیْم !   


 

 



[1]... تفسیر کبیر ، پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 155۔

[2]... فیضان سنت ، صفحہ : 69۔