Book Name:بِسْمِ اللہ Ki Barkatein
خون بند ہو جائے گا۔([1])
اے عاشقانِ رسول ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات میں سے ایک شعبہ روحانی علاج بھی ہے ، جو شب و روز پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمّت کی غمخواری کرنے میں مَصْرُوفِ عمل ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! لاکھوں بیماراور پریشان حال لوگوں کا اِ س شعبے کے ذریعے بالکل مُفت روحانی علاج کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے عطا کردہ روحانی علاج ، اوراد و وظائف اور تعویذات کی برکتیں صرف کسی مَخْصُوص عَلاقے یا شہر تک ہی مَحْدُود نہیں بلکہ الحمدللہ ! دنیا کے کئی ممالک میں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنو ں کے رُوحانی علاج کے ہزاروں بستے لگائے جارہے ہیں ، جس میں دنیا بھر کے پریشان حال مسلمان اپنے مسائل ، پریشانیوں ، بے روزگاری کے مسائل اور دیگر معاملات کے حل کے لئے یہاں رابطہ کرتے ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو ! آپ بھی اپنے قریبی لگنے والے رُوحانی علاج کے بستے سے اوراد و و ظائف ، تعویذات اور اپنے مسائل کا حل کرواسکتے ہیں۔مدنی چینل پر براہِ راست (Live) ہونے والا پروگرام روحانی علاج ضرور دیکھئے ، اس پروگرام میں بھی مدنی چینل کے ناظرین کے مسائل کے حل کے لئے روحانی علاج بھی بتائے جاتے ہیں اور استخارہ بھی کیا جاتا ہے۔
الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے موبائل ایپلی کیشن Online rohani ilaj & istikhara (آن لائن روحانی علاج اور استخارہ )متعارف کروائی ہے۔ اس ایپلی