Book Name:بِسْمِ اللہ Ki Barkatein
بسم اللہ شریف قرآنِ پاک کی ایک آیت کا حصہ ہے
پیارے اسلامی بھائیو ! بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم قرآنِ کریم کی ایک پُوری آیت ہے جو 2سورتوں کے درمیان فاصِلہ کے لئے اُتاری گئی ہے اور یہ پارہ 19سورۃُ النَّمْل کی ایک آیت کا حِصّہ بھی ہے ([1]) ارشاد ہوتا ہے :
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ(۳۰) (پارہ : 19 ، سورۂ نمل : 30)
ترجَمہ کنزُ الایمان : اللہ کے نام سے ہے جو نہایت مہربان رحم والا۔
صحابئ رسول حضرت جابِربن عبداللہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نازِل ہوئی توبادَل مشرِق کی سَمْت دوڑے ، ہوائیں رُک گئیں ، سَمُندرجوش میں آگیا ، چَوپایوں نے غورسے سننے کے لئے اپنے کان لگادئیے اورشیطانوں کوآسمانوں سے پتَّھرمارے گئے اور اللہ پاک نے فرمایا : مجھے میری عزَّت وجلال کی قسم ! جس چیز پر بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھی گئی میں اِس میں بَرَکت دوں گا۔([2])
ہر جائِز کام بسم اللہ سے شروع کیجئے !
اے عاشقانِ رسول ! اللہ پاک کے پاکیزہ کلام ، قرآنِ کریم کی ابتدا بِسْمِ اللّٰه سے ہوتی ہے ، اس میں ہمارے لئے یہ دَرْس ہے کہ ہم بھی اپنے کام بِسْمِ اللّٰه سے شروع کیا کریں۔ حضرتِ علّامہ احمد صَاوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : قرآنِ کریم کی ابتدا بِسْمِ اللّٰه سے