بِسْمِ اللہ Ki Barkatein

Book Name:بِسْمِ اللہ Ki Barkatein

دی۔کھاناکھانے کے بعدجب دربار کا وَقْت آیا ، باپ نے لڑکی سے اَنگوٹھی(Ring) طَلَب کی ، اُس نو مسلم لڑکی نے بسم اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کرجیب سے نکال کر اپنے باپ کو د ے دی۔ باپ یہ دیکھ کرحیران رَہ گیا ، یُوں اللہ پاک  نےبسم اللہکی دیوانی کوقتل سے محفوظ فرمالیا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ ! آپ نےسنا کہ کالی بِلّی یا کوئی اور وَہْم تو کیا آڑے آتا ، لڑکی کے باپ کی بھرپُور کوشش بھی کچھ نہ بگاڑ سکی اور بِسْمِ اللّٰه   کی برکت سے لڑکی اپنے کام (یعنی انگوٹھی کی حفاظت ) میں کامیاب بھی رہی اور قتل سے بھی بچ گئی۔ اللہ پاک کے نام میں واقعی برکت ہے ، ہم بھی بدشگونیاں چھوڑیں ، بِسْمِ اللّٰه  پڑھنے کی عادَت بنائیں ، اگر یقین پختہ ہوا تو ان شاء اللہ الْکَرِیْم ! برکتیں ملیں گی۔  

کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھیئے !

کھانے پینے سے قَبْل بِسْمِ اللّٰه   پڑھنا سنَّت ہے۔ حضرت حُذَیفہ رَضِیَ اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ  پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جس کھانے پر بِسْمِ اللّٰه   نہ پڑھی جائے وہ کھاناشیطان کے لئے حَلال ہو جاتا ہے (یعنی بِسْمِ اللّٰه   نہ پڑھنے کی صُورت میں شیطان اُس کھانے میں شریک ہو جاتا ہے۔ ) ([2])  

کھانے سے پہلے بِسْمِ اللّٰه  نہ پڑھنے سے کھانے میں بے بَرَکتی ہوتی ہے۔ حضرت اَبو ایُّوب اَنصْاری  رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں ، ہم تاجدارِ رسالت ، ماہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی خدمتِ سراپا رَحْمت میں حاضِر تھے۔کھانا پیش کیا گیا ، اِبتِدا میں اِتنی بَرَکت ہم نے کسی کھانے میں


 

 



[1]... فیضان سُنت ،  صفحہ : 85-86۔

[2]... مسلم ، کتاب الاشربۃ ، باب  آداب الطعام و الشراب و احکامہما ، صفحہ : 802 ، حدیث : 2017 ۔