بِسْمِ اللہ Ki Barkatein

Book Name:بِسْمِ اللہ Ki Barkatein

پیدا ہو ا اور آج اُس کومکتب(مدرسے) بھیجاگیا ، اُستادنے اُس کو بسم اللہ پڑھائی ، مُجھے حَیاآئی کہ میں اُس شَخْص کو زَمین کے اندر عَذاب دُوں ،  جس کابچّہ زَمین کے اُوپرمیرا نام لے رہاہے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ ! ہم سب کو چاہے کہ اپنے بچّوں کو ٹاٹا ، پاپا سکھانے کے بجائے ابتدا ہی سے اللہ پاک کا نام لینا سکھائیں اور یہ نہیں کہ صِرْف مرنے والے والِدَین کو ہی اس کی بَرَکتیں حاصِل ہوتی ہیں ، خود سیکھنے اور سکھانے والے کو بھی اِس کی بَرَکتیں نصیب ہوتی ہیں لہٰذا اپنے بچے اور بچیوں سے کھیلتے ہوئے سکھانے(Teaching) کی نیّت سے اُن کے سامنے بار بار اللہ اللہ کرتے رہیں تو وہ بھی  ان شاء اللہ الْکَرِیْم !  زَبان کھولتے ہی سب سے پہلا لفظ اللہ کہیں گے ۔

نیک عمل نمبر 46 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو ! بسم اللہ پڑھنے کی بڑی برکتیں ہیں ہمیں ہر جائز کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کی عادت بنانی چاہیے اس کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ   کے عطا کردہ ” 72 نیک اعمال “ میں ایک نیک عمل بھی ہے چنانچہ نیک عمل نمبر 46 ہے کہ ” کیا آج آپ نےہر جائز و عزت والے کام سے پہلے بسم اللہ پڑھی ؟  “ پیارے اسلامی بھائیو ! اسی طرح ہر کام سنت کے مطابق کرنے اور اپنی زندگی سنت کے مطابق گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ ان شاء اللہ اس کی برکت سے پابندِ نماز بننے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا۔


 

 



[1]... تفسیر کبیر ، پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 155 بتغیر۔