Book Name:بِسْمِ اللہ Ki Barkatein
نہیں دیکھی مگر آخِر میں بڑی بے بَرَکتی دیکھی ۔ ہم نے عَرْض کیا : یَارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! ایساکیوں ہوا ؟ پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم فرمایا : ہم سب نے کھانا کھاتے وَقْت بِسْمِ اللّٰه پڑھی تھی ۔ پھر ایک شخص بِغیر بِسْمِ اللّٰه پڑھے کھانے کو بیٹھ گیا ، اُس کے ساتھ شیطان(Devil) نے کھانا کھا لیا۔([1])
اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرت عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ تاجدارِ مدینہ ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جب کوئی شخص کھانا کھائے تو اللہ پاک کا نام لے( یعنی بِسْمِ اللّٰه پڑھے) اور اگر شُروع میں بِسْمِ اللّٰهپڑھنا بھول جائے تو یوں کہے : بسم اللہ اَوَّلَہ ٗ وَ اٰخِرَہ ٗ ۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو ! ہمیشہ کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھ لیا کریں۔ جوکھانا کھانے سے پہلے بِسْمِ اللّٰه نہیں پڑھتا اس کے کھانے میں قَرِین نامی شیطان بھی شریک ہو جاتا ہے۔
حضرت ابُوہُریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، سرکارِمدینہ ، سلطانِ باقرینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اے ابُوہریرہ ! جب تم وُضوکر و تو بسم اللہ وَالْحَمْدُ لِلّٰہ پڑھ لیاکرو جب تک تمہارا وُضوباقی رہے گااُس وَقْت تک تمہارے فِرِشتے(یعنی کِراماً کاتِبِین )تمہارے لئے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔([3])
تفسیر نعیمی میں ہے : جوشَخص کسی جَانورپرسُوارہوتے وَقت بسم اللہ اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ