Ibadat Ke Faide

Book Name:Ibadat Ke Faide

کیجئے ! ہمارے باپ دادا بھی پیدا ہوئے ، ہم بھی دُنیا میں آ گئے لیکن اگر یہاں زِندگی گزارنے کے اَسْباب ہی نہ ہوتےتو... ؟  کائنات میں کتنے ایسے سیّارے ہیں ، مشتری ، مریخ ، زُحل وغیرہ سائنس دانوں کے بقول جہاں جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں مگر وہاں زِندگی گزارنے کے اسباب نہیں ہیں ، آکسیجن ، ہوا ، پانی وغیرہ ہزاروں قسم کی ضروریات ہیں ، جو وہاں نہیں ہیں ، اس لئے ہم وہاں نہیں جا سکتے ، چلے بھی جائیں تو زِندہ نہیں رہ پائیں گے ، اگر یہ زمین بھی ایسی ہی ہوتی تو... ؟ کیا ہم دُنیا میں ہوتے ؟ کیا ہم یہاں زندگی گزار لیتے ؟ کیا یہاں لاکھوں ، کروڑوں کے کاروبار شروع کر لیتے ؟ یہ ساری نعمتیں جو ہمیں نظر آ رہی ہیں ، جنہیں ہم استعمال کر رہے ہیں ، کیا یہ سب کچھ ہوتا ؟ نہیں ہونا تھا۔

 اندازہ لگائیے ! یہ کتنی صدیوں پر مشتمل انعامات ہیں جو ہم پر مسلسل ہوئے جا رہے ہیں ، اللہ پاک نے ہمیں بھی پیدا کیا ، ہم سے پہلے جو ہمارے باپ دادا ، پڑدادا وغیرہ ہوئے ، انہیں بھی پیدا کیا ، پِھر ان میں سے ہر ایک کو صِرْف پیدا نہیں کیا بلکہ ان کے لئے زِندگی گزارنے کے اَسْبَاب بھی مہیا کئے ، انہیں زِندگی بھی دی اور ان کی پرورش ، مُنَاسب نشو و نما اور دُنیا میں جیتے رہنے کے اسباب بھی فراہم کئے ، کیا کوئی اَور ایسی ہستی ہے جو ہم پر اتنے سارے انعامات کر سکے ؟ کیا کوئی اَور خالِق ہے ؟ کوئی رازِق ہے ؟ وہ سارے جھوٹے خُدا جن کو غیر مسلم پوجتے ہیں ، کیا اُن میں سے کوئی ہے جو اتنے انعامات کر سکتا ہو ؟ نہیں ہے ، ہر گز نہیں ہے۔ کُفّارِ مکہ نے بھی اس بات کو تسلیم کیا تھا ، قرآنِ کریم میں ہے :

قُلْ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اَمَّنْ یَّمْلِكُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ مَنْ یُّخْرِ جُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِ جُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَ مَنْ یُّدَبِّرُ الْاَمْرَؕ-فَسَیَقُوْلُوْنَ اللّٰهُۚ-فَقُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ(۳۱) 

 ( پارہ : 11 ، الیونس : 31 )

ترجَمہ کنزُ العرفان : تم فرماؤ : آسمان اور زمین سے تمہیں کون روزی دیتا ہے ؟ یاکان اور آنکھوں کا مالک کون ہے ؟ اور زندہ کو مردے سے اور